journalist killed in naushahro feroze 27

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس GDA کی رکن سندھ اسمبلی نسیم راجپر نے قتل ہونے والے پڈعیدن پریس کلب کے جنرل سیکرٹری علی شیر راجپر کے گاؤں جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی

نوشہرو فیروز( رپورٹ محمد عمران )
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس GDA کی رکن سندھ اسمبلی نسیم راجپر نے قتل ہونے والے پڈعیدن پریس کلب کے جنرل سیکرٹری علی شیر راجپر کے گاؤں جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ، اس موقع پر MPA نسیم راجپر نے کہاکہ پڈعیدن کے صحافی کے قتل پر ملکی سطح پر صحافیوں نے احتجاج کئے مگر سندھ حکومت کے کسی بھی ذمہ دار یا کسی وزیر مشیر نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار نہی کیا جو ایک افسوسناک بات ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت امن وامان کے حوالے سے بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے صحافی بھی محفوظ نہی تو عام آدمی کیسے محفوظ ہوگا انہوں نے کہا کہ شہید صحافی کئی ماہ سے ملنے والی دھمکیوں سے انتظامیہ کو آگاہ کرتا رہا ہے اور رٹن میں بھی درخواست دے چکا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے مگر کسی نے توجہ نہی دی انہوں نے مزید کہا کہ شہید صحافی کے قتل میں ملوث مزید ملزمان کو بھی فی الفور گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں