canadian citizen rescue by pakistan army 98

پاک فوج اور آئی ایس آئی کا کامیاب آپریشن، پاک افغان سرحد سے پانچ کنیڈین شہری دہشت گردوں سے بازیاب

پاک فوج اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کر کے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کروا لیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین شہریوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔

رہا کروائے گئے مغویوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے۔

اس معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا جس میں کنیڈین شہری جوشیوا باول کے والدین نے بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا.

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں