ink was thrown at khawaja asif, inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 35

سیالکوٹ :وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ :وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پر سیاہی پھینک دی گئی
رپورٹر:رانا عمر شفیق نمائندہ انقلاب نیوز ڈسکہ

خواجہ آصف اپنے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔۔
سیاہی گرنے سے حواجہ آصف کا چہرہ سیاہ ہو گیا ۔۔
خواجہ آصف کے سیاہی پھینکنے والے نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا..

تفصیلات کے مطابق
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے آج شب مرے کالج روڈ پر ٹف ٹائل کے منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کیا۔اس موقع پرانکے ھمراہ مئیر سیالکوٹ توحید اختر,ممبر پنجاب اسمبلی چوھدری محمد اکرام،ایم ایل اے چوھدری محمد اسحاق اور ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی۔سڑک کے افتتاح کے بعد وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف مرے کالج روڈ پر واقع مقامی میرج ھال میں چلے گئے۔جہاں ورکرز کنونشن کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔وزیر خارجہ جب کنونشن کے لئے مقامی میرج ھال میں پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اجلاس کے موقع پرکارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرنا شروع کیا۔ابھی خطاب کرتے تھوڑا وقت ھی گزرا تھا کہ کنونشن میں موجود ایک شر پسند شخص نے ان پر سیاھی پھینک دی۔جو انکے چہرے اور سر کے بالوں اور کپڑوں پر گری۔مسلم لیگی کارکنوں نے اس شر پسند شخص کو پکڑ کر خوب اسکی درگٹ بنائی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اس شخص کو لیکر نامعلوم مقام پر تفتیش کے لئے لے گئی۔خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انکی اس شخص کے ساتھ کوئی رنجش نہیں ھے۔سیاھی پھینکنے سے انکی سیاست ختم نہیں ھوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس شہر نے ھمیشہ انہیں منتخب کیا ھے اور آئندہ بھی کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاھی تو دھل ھی جائے گی۔اس ملزم کو چھوڑ دیا جائے۔
ملزم کی تصویر

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں