imran khan in sindh 61

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سندھ میں ممبرسازی مہم

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سندھ میں ممبرسازی مہم

ذوالفقار کھوسو نمائندہ انقلاب نیوز حیدرآباد

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے سندھ میں میمبرسازی مھم کے سلسلے میں مختلف شہرہوں کے طوفانی دورے کیئے ہیں۔

عمران خان نے مختلف مقامات پر اپنی تقاریر میں سندھ میں اپنے سیاسی حریف آصف علی زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اژدہ بن کر لوگوں کا خون چوس رہا ہے وہ چلنے سے بھی قاصر ہے لیکن پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھررہا، عمران کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غریب اندورن سندھ میں ہیں۔ اندورن سندھ میں نائیجریا سے بھی زیادہ غربت ہے۔

سندھ میں ظالمانہ نظام ہے اور زرداری مافیا سندھ دھرتی کا خون چوس رہی ہے۔ زرداری نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ مجھے زرداری مافیا کو شکست دینی ہے یہ مافیا ہرساڑے چارسال بعد آجاتاہے اور بھٹو زندہ ہے کا نعراہ لگاتا ہے اور لوگوں کو ماردیاتا ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں