470

ٹوبہ ٹیک سنگھ: امام مسجد کی دینی تعلیم حاصل کرنے والی 12سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش

نمائندہ انقلاب نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ
imam masjid trying to rape girl
امام مسجد کی نازیبا حرکات کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی
انٹر نیٹ پر وڈیو وائرل ہونے سے پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی
جھنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا
ملزم قاری انوار القمر کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا.
مقدمہ میں 376٫511ت پ اور18پکچر موشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں.
مقدمہ طالبہ شازیہ کے بھائی اعجاز کی مدعیت میں درج کیا گیا

چند روز قبل فیس بک پر ایک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان ایک کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرتا نظر آ رہا تھا، جھنگ پولیس نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوار القمر کو جھنگ کے علاقہ موضع کل کرائی سے گرفتار کر لیا، ملزم نے دو ماہ قبل نواحی گاؤں اے پلاٹ میں مسجد کے حجرے میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ بچی (ش) کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنائی تھی، موبائل فون گم ہونے پر ویڈیو لیک ہوئی اور کسی نےاسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا. ملزم انوار القمر نے نجی مدرسہ ٹھیکری والا فیصل آباد سے 6 ماہ کا قرات کورس کر رکھا ہے. ملزم قاری انوار القمر کے خلاف مقدمہ (ش) کے بھائی اعجاز کی مدعیت میں تھانہ صدر پیرمحل میں درج کر لیا گیا ہے اور مقدمہ میں 376/511 ت پ اور18پکچر موشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں