illegal petrol and gas refilling 21

ڈسکہ : ڈسکہ کے نواحی مواضعات تھانہ ستراہ کے علاقے میں ستراہ۔ میانوالی بنگلہ اور گردونواح میں غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلینگ عروج پر ، حادثہ رونما ہونے کاذریعہ بن سکتا ہے

رانا عاشق علی تبسم نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز سیالکوٹ

ریفلنگ کرنے سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ۔
ستراہ میانوالی بنگلہ او گردو نواح کی تمام اڈوں پر ریفلنگ جاری ھے غیر رجسٹرڈ منی پٹرول پمپ اور گیس ایجنسیز کی ریفلنگ کی بھر مار زرورں پر جاری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یہ منی پمپ نہیں بڑے بمب ہیں جو کسی وقت بھی بڑاحادثہ رونما ہونے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔۔۔۔۔ مقامی انتظامیہ خبر نشر ہونے یا مختلف ذرائع سے معلومات رکھنے کے باوجو آنکھیں بند کئیے ہوئے ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او سیالکوٹ اور اعلی احکام سے پرزور اپیل کی ھے اس جان لیوا خطرناک اور غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور حادثے کا سبب بننے والے کاروبار کو بند کروایا جائے تاکہ بڑے سانحہ سے بچا جا سکے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا خاموش احتجاج سڑکوں پر بھی آسکتا ہے۔۔۔۔۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں