22

مٹھی سول اسپتال کے اسسٹنٹ کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا۔

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز مٹھی

سیکریٹری ھیلتھ کراچی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ سیکریٹری محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال مٹھی کے اسٹنٹ عبدالستار جونیجو کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کردیا ہے اور کراچی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سول اسپتال مٹھی میں بڑے عرصے سے عبدالستار فنڈز کے معاملات کے ذمیوار تھے اور سول اسپتال کو مسلسل پانچ سالوں سے دگنے فنڈز ملنے باوجود بھی مریضوں کو ادویات،لیب ٹیسٹز،مفت ایمبولینس سمیت دیگر سہولیات نہیں مل سکی اور فنڈز بھی کروڑوں روپئے خرچ کردیئے گئے اور سول اسپتال کو دگنے فنڈز ملنے باوجود 3 کروڑ سے زائد رقم کا اسی کلرک اور انتظامیہ نے مقروض بھی بنادیا ہے۔ایسی شکایات اعلی حکام تک پہنچنے بعد پہلی بار کلرک کو معطل کرکے انکوائری شروع کی گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں