health facilities is better in tharparkar 21

ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ تھرپارکر میں صحت کی بہتر سہولیات موجود ہیں

رپورٹ:مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد

اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ محکمہ صحت تھرپارکرکے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔تھرپارکرکے دودراز دیہی علاقوں میں موبائل ٹیموں ،کمیونیٹی مڈ وائف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کے دفتر میں محکمہ صحت تھرپارکر کے افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں قائم صحت مراکز پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری ٓسکے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع میں کمیونیٹی مڈ وائف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں حاملہ خواتین اور بچوں کے کوائف جمع کرکے ان کے مختلف ٹیسٹ کرکے ان کو دوائیں دی جائیں تاکہ صحت مند بچے کی پیدائش ممکن ہوسکے اور ماں اور نومولود بچے کی صحت کا خیال رکھا جائے اس کے علاوہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے حوالے سے خواتین کو ٓگاہی فراہم کریں ۔انھوں نے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی وہ موبائل ٹیمیں تشکیل دیں جو دوردراز کے دیہی علاقوں میں جاکر حاملہ خواتین اور بچوں کا مکمل چیک اپ کریں اور اگر کوئی کمزور یا بیمار ہو تو اس کو ضلع کے بڑے اسپتال میں داخل کر کے اس کا علاج کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تمام اسپتالوں میں دواؤں سمیت دیگر انتظامات کو بہتر کیا جائے اس کے علاوہ کمزورحاملہ خواتین کو پہلے ہفتے سے ہی فوڈسپلیمنٹ دی جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف جمیل ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق الرحمان میمن ، سول سرجن مٹھی ڈاکٹر عبدالرشید لاکھیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں