hazardous health factory catch ,jhang, inklaab news , inklaab news , pakistan 40

اٹھارہ ہزاری:پولیس کی بلہڑ عمرانہ جنوبی کے علاقے میں کاروائی،مضر صحت کھویا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

ابوتراب ترابی انقلاب نیوزاٹھارہ ہزاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ 18ہزاری کے پولیس آفیسر یونس حسنانہ نے مخبرکی اطلاع پر تھانہ 18ہزاری کے علاقے موضع بلہڑ عمرانہ جنوبی میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت کھویا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی لی۔پولیس نے کاروائی کے دوران مضرصحت کھویا تیار کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ملک،عمران جوئیہ اور ملک اسحاق کو گرفتار کرلیا۔کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت پاوڈر بھی برآمد کرلیا گیا۔

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں