girls admission campaign in hyderabad 57

حیدرآباد: سکول میں داخلا کے لئے طالبات اور خواتین اساتذہ کی داخلا مہم ریلی

حیدرآباد: سکول میں داخلا کے لئے طالبات اور خواتین اساتذہ کی داخلا مہم ریلی

ذوالفقار کھوسو نمائندہ انقلاب نیوز حیدرآباد

شیدی گوٹھ قاسم آباد میں اسکول میں داخلا کے لئے طالبات اور خواتین اساتذہ نے داخلا مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تعلقہ تعلیمی افسر عاصمہ بھٹی اور گورنمنٹ گرلز اسکول صفر شیدی کی ہیڈ مسٹریس شازیہ درس نے کی۔
ریلی نے قرب و جوار کے علاقے کا چکر لگایا اور گھر گھر اور ہر دکان پر جاکر والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں اور تعلیم دلائیں۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’داخلا جاری ہے‘‘، ’’ بچوں کو تعلیم دلاؤ، ان کا مستقبل سنوارو ‘‘ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
اس موقع پر تعلقہ افسر عاصمہ بھٹی نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے، والدین بچوں کو تعلیم نہ دلا کر انہیں حق سے محروم کر رہے ہیں۔ آج کے دور میں بغیر تعلیم کے انسان نابینا ہے اور دوسروں کا محتاج ہے۔
ہیڈ مسٹریس شازیہ درس نے کہا کہ سرکاری اسکول میں تعلیم مفت ہے اور بچوں کو کتابیں بھی مفت دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی مدد سے یونیفارم کا بھی بندوبست کیاجاتا ہے۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس کار خیر میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ بچوں کی دلچسپی کے لئے مختلف پروگرام بھی منعقد کرے گی۔
علاقے میں داخلا مہم کے سلسلے میں پمفلیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ریلی میں اساتذہ، والدین، اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے رہائشیوں نے اسکول کی انتظامیہ کے اس جذبے کو سراہا۔واضح رہے کہ شیدی گوٹھ حیدرآباد کا غریب اور پساندہ علاقہ ہے۔ جہاں تعلیم کی شرح بھی کم ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں