ghazal album 125

فقیروالی : معروف شاعر آصف شفیع کی غزلوں کا البم “کبھی وقت ملے تو آ جاؤ “ریلیز ہو گیا

فقیروالی : معروف شاعر آصف شفیع کی غزلوں کا البم “کبھی وقت ملے تو آ جاؤ “ریلیز ہو گیا

کاشف اسرار چوہدری نمائندہ انقلاب نیوز فقیروالی

فقیروالی کے نواحی علاقہ ڈاہرانوالا کے رہائشی قطر میں مقیم عہد حاضر کے معروف شاعر آصف شفیع کی غزلوں کا البم “کبھی وقت ملے تو آ جاؤ “ریلیز ہو گیا ہے جسکی تقریب اجراء دوحا کے شیزان ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارات پاکستان سے تشریف لائے معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قطر میں پاکستان ایمبیسی کے ڈیفینس اتاشی کموڈور عرفان تاج تھے۔

پاکستان سے تشریف لائے معروف شاعر سید ضیا حسین اورمعروف سنگر سمیر عباس مہمانانِ اعزاز میں شامل تھے۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن قطر کی جانب سے کیا گیا تھاجس کے روحِ رواں معروف شعرا سید فہیم الدین ، اعجاز حیدر، شوکت علی ناز ، مرا د علی شاہد اور دیگرشامل ہیں۔ سی ڈی کے اجرا کے بعد البم میں شامل غزلوں کا پرومو چلایا گیا جسے سن کر سامعین عش عش کر اٹھے ۔ آصف شفیع کی غزلوں کا یہ البم آٹھ غزلوں پر مشتمل ہے جسے بالی وڈ کے معرف گلوکاروں شہزادیء ترنم پیناز مسانی، محمد رفیق شیخ، پوجا گینٹوڈ ے اور وشالی سمنت نے اپنی خوبصورت آوازوں میں گایا ہے۔

میوزک کی ڈائریکشن رفیق شیخ نے دی ہیں۔ یہ البم اس لحاظ سے ایک منفرد نوعیت کا حامل ہے کہ ایک شاعر کی آٹھ غزلوں کو چار مختلف گلوکاروں کی آواز میں ایک ہی البم میں اکٹھاکر دیا گیا ہے۔اس موقع پرسید ضیا حسین نے خطاب کرتے ہوئے آصف شفیع کو مبارکباد دی اور ان کی شاعری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فرحت عباس شاہ نے کہا کہ آصف شفیع نے نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے جو نوجوانوں کی کلاسیکل میوزک اور غزل کی روایت سے روشناس کروائے گا۔

مہمانِ خصوصی کموڈور عرفان تاج نے بھی اپنے خطاب میں آصف شفیع کو مبارکباد پیش کی اور ان کی شاعرانہ کاوشوں کو بے حد سراہا۔نوجوان گلوکار سمیرعباس نے بھی غزل البم کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ غزل کو کلاسیل میوزک کے ساتھ ساتھ جدید میوزک سے بھی جوڑنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اچھی شاعری کی طرف راغب ہو سکیں۔آخر میں آصف شفیع نے پاکستان ایسوسی ایشن قطر کے ممبران ، مہمان اور سامعین کا تقریب میں شرکت اور اسے یادگار بنانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک پاکستانی شاعر کی بالی وڈ میں پذیرائی پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا گیاہے۔ یوٹیوب پر بھی مکمل غزل البم اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے ۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ خوبصورت غزلیں سننے والوں میں بہت مقبولیت حاصل کریں گی…
رپورٹنگ. کاشف اسرار چوہدری فقیروالی تحصیل ہارون آباد 03007924172

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں