former's protest against canal water closure 9

ٹوبہ ٹیک سنگھ نہروں میں پانی کی بندش کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر آگئے،نہر گوگیرہ اور جھنگ برانچ میں پانی چھوڑنے تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی

ٹوبہ ٹیک سنگھ نہروں میں پانی کی بندش کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر آگئے،نہر گوگیرہ اور جھنگ برانچ میں پانی چھوڑنے تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی

سعود احمد انقلاب نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ
V/o
ٹوبہ ٹیک سنگھ ستر سے زائد دیہاتوں کےہزاروں کسانوں نے نہر گوگیرہ برانچ اور جھنگ برانچ میں پانی کی بندش پر حکومت کے خلاف شہباز چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاج کی قیادت کسان رہنما محمد زبیر اور حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی میاں رفیق نے کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر کسان رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری نہر گوگیرہ اور جھنگ برانچ میں پانی کی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ کسانوں کی زمینیں بنجر ہونے سے بچ سکیں۔ جبکہ جو پانی مل رہا ہے وہ آلودہ ہونے کے ساتھ استعمال کے قابل بھی نہی ہے۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔احتجاج جے باعث فیصل آباد،ملتان،جھنگ اور شورکوٹ جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر یے۔ کسانوں نے حکومت سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

سعود احمد ڈان نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں