former's have no water for cotton fields 68

چشتیاں کاشتکار پانی سے محروم ، کپاس کی فصل تباہی کے دہانے پر

چشتیاں کاشتکار پانی سے محروم ، کپاس کی فصل تباہی کے دہانے پر

شاہد عمران نمائندہ انقلاب نیوز چشتیاں

چشتیاں و گردونواح کی بڑی آبادی کا ذریعہ روز گار کاشتکاری پر منحصر ہے گذشتہ کئی سالوں سےنہری پانی میں کمی سے کاشتکاری نظام بری طرح متاثر ھے جسکی وجہ سے سابقہ فصل گندم کی پیداوار بھی شدید متاثر ھوئی اور اب کپاس کی فصل بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ھے ایسے میں بڑے جاگیرداروں نے محکمہ نہر کے عملہ سے ملی بھگت کرکے اپنے موگوں کے سائز بڑے کر لئے جسکی وجہ سے چھوٹے کاشتکار شدید متاثر ھو رھے ھیں اور رمینی فصل کی پیداوار ناں ھونے پرنقل مکانی پر مجبور ھیں. پانی کی کمی سے زمینی قیمتوں میں حیران کن کمی ھوئی ھے. اور کاشتکار پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر سراپا احتجاج ہیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں