shop keeper forced marriage with 12 year old girl, inklaab news , inqilab news , inquilab news , pakistan 136

مٹھی:چھاچھرو کے گائوں تڑدوس کی رھائشی نظیران جونیجو نے کہا دکاندار یعقوب سمیجواس کی 12 سالہ بہن فاطمہ جونیجو سے زبردستی شادی کرکے یرغمال بنا رکھا ہے

مریم صدیقہ نیوزڈائریکٹر انقلاب نیوزحیدرآباد
چھاچھرو کے گائوں تڑدوس کی رھائشی نظیران جونیجو نے اپنی رشتیداروں اور جونیجہ ویلفیئر فائونڈیشن تھرپارکر کے عھدیداروں غلام محمد جونیجو  کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گائوں کے دکاندار یعقوب سمیجو نے تین لاکھ روپئے قرضے کے عیوض اس کے 12 سالہ بہن فاطمہ جونیجو سے زبردستی شادی کرکے یرغمال بنا رکھا ہے ۔یرغمال لڑکی کی بہن نظیران کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو یعقوب سمیجو اور ساتھی ساتھ لے گئے ہیں۔ھم نے ایسی شکایت ضلع کائونسل تھرپارکر کے چیئرمین غلام حیدر سمیجو کو بھی دی اور کہا کہ برادری سے مل کر ھم قرضے کی تمام رقم ادا کردیں گے مگر انہوں نے معاملہ اپنی برادری کا ہونے کے باعث ھمارے مدد نہیں کی ہے۔اس عمل کے خلاف ھم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر کی عدالت میں بھی درخواست دی جس پر عدالت نےمجھ سے تمام  تفصیلات معلوم کرنے بعد چھاچھرو پولیس کو ھدایت کردی کہ میری یرغمال بنائی گئی بہن اورمیرے والد کو بازیاب کرواکرکے کل آج بروز بدہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے ھمیں انصاف کی امید ہے مگر ایسے غیر قانونی عمل کرنے والوں خلاف پولیس کو بھی کارروائی کرنی چاہئے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں