fire burning the whole village , inklaab news , umerkot, inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 38

عمرکوٹ :پتھورو کے نواحی گاوں میں آتش زدگی , کولہی برادری کا پوراگاوں جل کر راکھ کا ڈھیر

عمرکوٹ :پتھورو کے نواحی گاوں میں آتش زدگی , کولہی برادری کا پوراگاوں جل کر راکھ کا ڈھیر
محمد علی کنبھر نمائندہ انقلاب نیوز عمرکوٹ
تفصیلات کے مطابق
ضلع عمرکوٹ کی تحصیل پتھورو شہرکے نواحی گاوں موڑو کولہی میں اچانک آگ لگنے سے ساٹھ سال سے آباد 200 گھروں پر مشتعمل کولہی برادری اجبو کولہی. ناتھو کولہی. بھورو گوپچند. لاکو. سارنگ.گلو. خیرو. سترام رامجی. شیوجی. رامچند. بھگوانو کولہی اور دیگر شامل ہیں کے گھروں سمیت پورا گاوُں دیکھتے دیکھتے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا گھروں میں بندھی 5 گائے 12 بکریاں اور 3 موٹر سائیکلوں سمیت سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا گاوُں والے صرف اپنی جانیں بچا سکے گاوُں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کنٹرول کرنے کی مسلسل چھ گھنٹوں کی شدید کوشش کی تاھم ہوا کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا اور آگ قابوسے باہر ہوگئی 60 سال سے آباد گاوُں چند گھنٹوں میں خاک بن گیا جائے وقوعہ پر کوئی بھی آفیسر یامنتخب نمائندے نہ پہنچ سکے متاثرہ گاوُں سینکڑوں لوگ بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں آگ لگنے کاسبب معلوم نہ ہوسکا.

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں