father snatched child from mother 32

مٹیاری : باپ نے ماں سے شیر خوار بچہ چھین لیا ماں کا احتجاج پولیس پر مخالفین کی مدد کا الزام..

انقلاب نیوز

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب نواحی گاؤں کمال ببر کے رہنے والی عورت نسرین ببر زوجہ محمد اسلم نے اپنے والد والدہ اور نانی کے ہمراہ مٹیاری میڈیا ہاؤس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر اسلم ببر اس کے بھائیوں ارشاد ببر اور اشرف ببر نے اپنے ساتھیوں عبداللہ ببر. علی حسن اور یعقوب ببر کی مدد سے ہمارے رات گئے ہمارے گھروں میں داخل ہو کر مجھ سے میرا 10 مہینے کا شیرخوار بچہ چھین کر فرار ہو گئے جس کی ہم نے بروقت سیکھاٹ پولیس کو اطلاع دی مگر سیکھاٹ پولیس مخالفین سے پیسے لے کر ان کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار ہی نہیں ہے عورت نے روتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ ابھی محض 10 ماہ کا ہے اور شیر خوار ہے ماں کے دودہ کے سوا وہ تڑپ ریا ہے خدارا مجہے میرا بچہ دلایا جائے جبکہ متاثرہ عورت کے والد محمد صالح ببر کا کہنا تھا کہ مخالفین اور ہمارے وٹہ سٹہ کی بنیاد پر رشتے ہیں میری بیٹی ان کے گھر میں ہے اور ان کی لڑکی میرے گھر میں ہے کافی عرصے سے میری بیٹی پر ان کے سسرال والے تشدد کر رہے تھے جس کے باعث میں نے اپنی بیٹی کو اپنے گھر بٹھا دیا اور ان کی بہن کو کہا تم اپنے گھر جا سکتی ہو مگر وہ اپنی رضا خوشی سے ہمارے گھر میں رہ رہی ہے اس وجہ سے انہوں نے ہمارے گھر دہاوا بول کر میری بیٹی سے بچہ چہین لیا ہے مظاہرین نے آئی جی سندھ . ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمارا شیرخوار بچہ اپنی ماں کو واپس دلایا جائے..

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں