fake peer shameful act 57

ڈسکہ : جعلی پیرکا علاج کے بہانے لڑکی پر ساری رات ڈنڈوں سوٹوں سےتشدد ، ملزم گرفتار

رانا عاشق علی نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز ڈسکہ

تھانہ صدر نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق حمیداں بی بی زوجہ محمد اکرم سکنہ پسیہ اپنی بیٹی جس کی شادی 10 سال قبل محمد عمران گلوٹیاں سے ہوئی تھی ۔ حمیداں بی بی زوجہ محمد اکرم اپنی بیٹی کو ملنے آئی بیٹی کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی بجائے کسی ڈاکٹر کے لے جانے کے عمران کے گھر والوں نے گہوکل کے جعلی پیر کو بلایا ۔ جعلی پیر نے تمام گھروالوں کو دوسری طرف جانے کو کہا ۔

جعلی پیر نے ایک گول چکر کے اندر بٹھا کر مکوں ہوروں اور ڈنڈوں سوٹوں سے مارتا پیٹتا رہا جس سے لڑکی بے ہوش ہو گئی صبح ہوئی تو لڑکی نے رات کے واقعے کی ساری صورت حال بتائی جو جعلی پیر کرتا رہا لڑکی نے کہابےحوشی کے بعد کا مجھے علم نہیں۔ لڑکی کی والدہ حمیداں بی بی نے تھانہ صدر لوڑھکی جعلی پیر عطاءاللہ ولد حیدر سکنہ گہوکل تحصیل ڈسکہ کے خلاف دھوکا دہی مار پیٹ ظلم جبر زیادتی کے تحت مقدمہ درج کروایا۔ تھانہ لوڑھکی نے جعلی پیر عطاء اللہ ولد حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں