78

سرگودھا:شادیاں کر کے لوٹنے والی نو سر بازدلہن 7 سے زائد نوجوانوں کے ارمان اورپیسے لے اڑی

آصف جوئیہ انقلاب نیوز سرگودھا ا

سرگودھا کے علاقہ جو ہر کا لو نی کی رہائشی 18 سالہ دو شیز ہ ثنا ءشا دیا ں کر کے نو جو ا نو ں کو لوٹنے والے گر و ہ کی سر غنہ بن کر سامنے آ گئی ۔مقامی سیشن عدالت کے حکم پر ملز مہ کو جیل بھجوا دیا گیا ۔راجہ غلا م حسین ایڈ و و کیٹ کے مطابق ملز مہ ثنا ء نے محض 4 ما ہ 13 دن کے دوران 7 نو جو ا نو ں سے شادیا ں کیں ان نو جو ا نو ں کے گھر و ں میں ایک یا دو دن قیا م کیا اور بعد میں گھر سے طلائی زیورات اور دیگر اشیا ء کا صفا یاکرکے رفو چکر ہو گئی-

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا ء کے گروہ میں اس کا جعلی باپ بھائی اور خاندان کے دیگر لو گ بھی شامل ہیں ۔یہ لو گ مختلف دیہاتوں میں جا کر ایسے نو جو ا نو ں کو تلا ش کر تے ہیں جن کے رشتے نہیں ہو تے یا جو لو گ شا د ی کی تلا ش میں ہو تے ہیں ۔2 سے 3 لا کھ روپے لڑ کے والو ں سے شا د ی کے نا م پر وصول کر تے ہیں اور بعد میں جعلی نکا ح خواں کے ذریعے اپنے پا س ہی موجو د نکاح رجسٹر پر نکا ح نا مے کا اندراج کر کے فراڈ اور دھوکہ دہی کے بعد فرار ہو جا تے ہیں ۔لٹنے والے 2 نوجوانوں اللہ دتہ اور اظہر محمو د نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ ثنا ء اور اس کے اہل خا نہ نے ان سے نکا ح کے عو ض دو سے تین لا کھ روپے بھی وصول کئے اور دو روز کے بعد جب وہ واپس چلی گئی اور وہ ثنا ء کو لینے اس کے گھر گئے تو ثنا ء کے گھر میں اس کی نئی با ر ا ت آ ئی ہو ئی تھی ۔تحقیقات کے دوران اب تک سات نکا ح نا مے منظر عا م پر آ گئے ۔اللہ دتہ اور اظہر محمو د نے نکا ح نا مے سرگودھا کی سیشن عدالت میں پیش کئے تو عدالت کے حکم پر ثنا ء کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا جب کہ اس گروہ میں شامل دیگر افراد کی گرفتار ی کے لئے پولیس کو حکم دے دیا گیا ۔شا د ی کے نا م پر لٹنے والے اللہ دتہ اور اظہر محمو دکا کہنا ہے کہ نہ صر ف ہما ر ے گھر کی جمع پونجی لوٹی بلکہ ثنا ء نے گھر آ ئے دیگر مہما نو ں کے زیور پر بھی ہا تھ صاف کیا ۔عدالت کے حکم پرتھا نہ اربن ایر یا پولیس نے ملز مہ کے خلا ف مقدمہ بھی در ج کرلیا ہے
۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں