11

مٹھی تھرپارکر میں الیکشن 2018 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پراجلاس ہوا

مٹھی تھرپارکر میں الیکشن 2018 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پراجلاس ہوا

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد

ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر تھرپارکر سیشن جج تھرپارکر مشتاق احمد کلوڑ کی زیر صدارت دربار ہال مٹھی میں اجلاس ہوئا اجلاس میں تمام پارٹیوں کے امیدواروں ،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ایس ایس پی،آرمی افسراں اور آر اوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی آر او مشتاق احمد کلوڑ تمام امیدواروں کو ھدایت کی ان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدوار 14 روز میں اپنی الیکشن کے اخراجات کا تفصیل آر اوز کے پاس جمع کروائیں اور امیدوار جو کارنر اجلاسوں میں اخراجات کررہے ہیں وہ بھی اپنے اکائونٹ سے کرکے ان کے تفصیلات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ تھر امن کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتا ہے اس کو برقرار رکھتے ہوئے ورک مہم چلائی جائے کہ کوئی امن میں خلل نہ پڑے اور جلسوں سے پہلے اجازت نامہ ضلع انتظامیہ سے لیا جائے ۔انہوں نے امیدواروں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالقادر جونیجو۔ایس ایس پی عمران قریشی نے بھی ضابطہ اخلاق اور انتظامی زمیواریوں کے حوالے سے امیدواروں کوو آگاہی دی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی ،جی ڈی اے،تحریک لبیک ،ایم ایم اے اور آزاد امیدواروں نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی کے پی ایس 57 ڈیپلو کے امیدوار ارباب لطف اللہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں