droc additional deputy commissioner umerkot,inklaab news , inklaab, pakistan ,pakistan news , inqilab news , inquilab news , election 2018 23

عمرکوٹ :تعلیمی معیار میں ڈی آر او سی کے تحت بہتری آئی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطاہر میمن

عمرکوٹ :تعلیمی معیار میں ڈی آر او سی کے تحت بہتری آئی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطاہر میمن
محمد علی کنبھر نمائندہ انقلاب نیوزعمرکوٹ
ضلع کے تعلیمی معیار میں ڈی آر او سی کے تحت کتنی بہتری آئی ہے اور اسکولوں میں کیا اقدامات کے گے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1عمرکوٹ طاہر میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار میں میں ڈی آر او سی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تعلیمی آفسران سے سخت پوچھ تاچھ کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈی آر او سی کا نواں اجلاس جاری ہے اور آپ نے تعلیمی معیار میں کتنی بہتری لائی ہے ان کی معلومات فراہم کریں اور ایس ٹی آر کے تحت جو اساتذہ کی مقرریاں اور تبدیلیاں کی گئی ہیں ان پر جلد سے جلد عملدرآمد کروا کر بائیو میٹرک بھی تبدیل کروائیں ورنہ جو اسکول کھولے گئے ہیں وہ پھر سے بند ہو جائیں گے ، انہو ں نے کہا کہ تمام تعلیمی آفسران اپنے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پرضلع کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں اور جو اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا ہے  ان کو جلد رلیف کریں اگلے مہینے سے امتحانات کا مرحلا شروع ہو رہا ہے تو اس سے پہلے بائیو میٹرک کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا جائے ، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ روینیو کی پالیسی کے تحت اسکولوں کا دورہ کریں اور ایس ایم سی فنڈز کے صحیح استعمال کے لیے مانیٹرنگ کریں ، اس موقع پر لوکل سپورٹ یونٹ کے ڈی او لقمان نوھڑی نے کہا کہ 195 اسکولوں میں سیمیز کوڈ نہیں ہیں جس کے لیے اقدامات کئے جائیں ضلع میں طالب علموں کے ریشے کے تحت ایک اسکول میں 27 طالب علموں پر ایک اساتذہ مقرر ہو سکتاہے جبکہ 150 اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائے گے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام اسکولوں میں فرنیچر کی کمی اور ایس ٹی آر کے تحت اساتذہ کی مقرریوں کی رپورٹ ارسال کی جائیں اس موقع پر دیگر محکموں کے آفسران بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں