Dr Shahzad Waseem wins Senate seat from Punjab 45

لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہو گئے۔

لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہو گئے۔

پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

چوہدری غلام سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔

سینیٹ کی ایک نشست کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے 351 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں