dpo bahawalnagar open court 27

بہاولنگر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکا تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سید سمیع الحق بخاری نمائندہ انقلاب نیوز بہاولنگر

کھلی کچہری میں دوردراز سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمارہ اطہر کا تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کامقصد عوام اور پولیس کے درمیان بڑھے ہوئے فاصلے کو کم کرنا اور عوامی مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ انسداد جرائم کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس کے لیے عوام دوست احکامات کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی جاچکی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر عوام اور پولیس کے درمیان ایک اعتماد کا ر شتہ قائم ہوگا اور جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ جرا ئم پیشہ عناصر کے خلاف شہر ی پو لیس سے تعا ون کر یں عوا می تعا ون کے بغیر جرا ئم کا خا تمہ ممکن نہیں۔

ٹا ؤ ٹ کلچر کے خا تمہ کو یقینی بنا نے کے لیے ضلع پو لیس پر عز م ہے سا ئلین کو میڈیکو لیگل کی سہولیات فرا ہم کرنے کے لیے ہسپتا لوں میں پو لیس سہو لت مر کز قا ئم کیے گئے ہیں ۔ بعد ازاں ڈی پی او عمارہ اطہر نے ملازمان پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر کو جرائم سے پاک کرکے ماڈل ضلع بنانے کا عزم کررکھا ہے ۔ پو لیس افسران سا ئلین اور شہر یوں کے سا تھ با اخلا ق رویے کو معمول بنائے مقد ما ت کے اند راج میں تا خیر کسی صو رت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔حقیقی سا ئلین کے مسا ئل پر پو لیس افسران تو جہ دیں روایتی درخوا ست با ز عنا صر کے خلا ف کا رو ائی کی جائے ۔لالچ ،کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کی سوچ ذہن سے نکال دیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کی جائے ۔جرائم کی بیخ کنی کے لیے ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پر موبائل گشت کے نظام کو موثر بنائیں ۔اس موقع پر سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں لگانے اور عوام دوست اقدامات کوخوب سراہا ہے۔  

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں