35

چارسدہ: ڈاکٹر کا انوکھا کارنامہ ،8سالہ بچے کا بواسیر کے بجائے گلے کا آپریشن

باسط خان چارسدہ انقلاب نیوز
شاہ میڈکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹر نے 8سالہ بچے کا بواسیر کے بجائے گلے کا آپریشن کر ڈالا۔ بچے کے والد قاسم جان نے ہسپتال خصوصا ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن اس کا فائدہ کیا ۔چارسدہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتال میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر تازہ گل آفریدی جنہوں نے یہ آپریشن کیا ہے اسے انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مریضوں کے نام ایک جیسے جبکہ شکایات الگ الگ تھیں لیکن غلطی سے ان کے چارٹ آپس میں تبدیل ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر تازہ اس بات پر بھی مصر ہیں کہ ٹانسلز کا آپریشن بچے کے لیے باعث نقصان نہیں بلکہ سود مند رہے گا کہ اس مریض کے ٹانسلز عام سائز سے ذرا زیادہ بڑے تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں