district police line conference in vehari , inklaab news , inquilab news , inqilab news , pakistan , 78

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کا پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرس ہال میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقا

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوزوہاڑی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین بھی موجود تھیں۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے اور کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس ۔ ایچ ۔ اوزاپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں ۔ عوام کے ساتھ رابطہ انصاف کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرتے ہوئے باہمی رابطہ کی فضا قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران عوام الناس کے ساتھ شفتہ رویہ اپنائیں اور مظلوم عوام کی دادرسی کرکے پولیس کا وقا ر بحال کریں. میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی بوریوالا آمد کے حوالہ سے سکیورٹی اور ٹریفک پلان کے بارے میں بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا.میٹنگ کے آخر میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کو ماڈل پولیس اسٹیشن کےاخراجات کے چیک بھی تقسیم کئےگئے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں