district drugs quality control board , vehari , inklaab news , inklaab , inquilab news , inqilab news , pakistan news , pakistan , inklaab pakistan , election 2018 41

وہاڑی:ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی کا ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب

وہاڑی:ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی کا ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نا حکو مت کی اولین تر جیح ہے جس کےلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں عطا ئیت کی وجہ سے بے شمار بیما ریاں پھیل رہی ہیں کسی عطائی کو انسا نی جا نوں سے نہیں کھیلنے دیں گے ڈرگ انسپکٹر با قا عد گی سے اپنے علا قوں کا دورہ کریں اور عطا ئیوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریںکسی سے کوئی رعا یت نہ بر تی جائے

انہوں ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ایا و صحت ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈرگ کو الٹی کنٹرول بورڈروبینہ تاج، ڈاکٹر احمد انور،ڈرگاانسپکٹر عمران رشید، حما د حسن ، جو نس کا مران گل بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ عطا ئیت کے خا تمہ کےلئے ڈرگ انسپکٹر کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا

جب تک با قا عد گی سے چیکنگ نہیں کی جائے گی اس وقت تک عطا ئیت پر قا بو نہیں پا یا جاسکتا ڈرگ انسپکٹر ز اچانک چھا پے ما را کر یں تا کہ زیا دہ بہتر طر یقے سے کا روائی ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ تمام میڈ یکل سٹور ما لکان بھی حکو مت کے مقررہ کر دہ معیار کو پو را کریں اپنا ریکا رڈ مر تب کر یں اور ممنوعہ ادویات نہ رکھیں میڈیکل سٹور پر کو الیفائیڈ پر سن کا ہو نا ضر وری ہے

اجلاس سے عطا ئیوں اور میڈیکل سٹور کے 29کیسز کو زیر بحث لا یا گیا 11کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کر دیا گیا 12کو زیر مشاہدہ رکھا گیا ایک کیس کے لئے ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں