deputy commissioner tharparkar press conference on polio , inklaab news , mithi , pakistan, sindh,,tharparkar, 61

مٹھی :ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف ہم حالت جنگ میں ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم یہ جنگ جیتیں گے

رپورٹ :مریم صدیقہ انقلاب نیوزمٹھی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربارہال مٹھی میں 15 سے 18 جنوری 2018 تک جاری رہنے والی تین روزہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کے بہتر زندگی اور مستقبل کا کھلا دشمن ہے اس لئے ہم سب کا یہ قومی فرض ہے کہ ہم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے رینجر اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ ننگرپارکر کے دور دراز علاقوں میں پولیو ٹیموں کو پہچانے میں مدد فراہم کریں ، اور تمام اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکاراور محکمہ صحت کے افسران مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے کام کا فیلڈ میں جاکرجائزہ لیں اور کوتاہی کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرتھرپارکر ڈاکٹر شفیق احمد میمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں مکمل طور پر مائیکرو پلان کے تحت کام کیا جائے گا۔ اس مہم میں ضلع بھر کے 2 لاکھ43 ہزار 394 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 738موبائل، 68 فکس اور 95 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی موثر نگرانی کے لئے 10 تعلقہ سپروائزر، 63 یوسی ایم اوز اور 184 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلع کے اندرونی اور خارجی راستوں میں پر فیکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ دیگر اضلاع سے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کے بغیر ضلع کی حدود میں داخل نہ ہوسکیں۔تھرپارکر میں محمکہ صحت کے افسران کے لئے رقم ھڑپ کرنے کا بہت اچھا زریعہ ہے اس مھم پر مکمل توجہ دے کر فیول۔پولیو ورکروں کی دھاڑی میں کرپشن کرکے رقم ھڑپ کی جاتی ہے جبکہ دیگر زمیواریوں پر کوئی توجہ نہین دی جارہی ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں