25

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر شعیب خان کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکےخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

سید سمیع الحق بخاری نمائندہ انقلاب نیوز بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مصنوعی گرانی کی موثر روک تھام کے لیے چینی و دیگر اشیاء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ افسران اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز بولی کے عمل کی نگرانی کریں اور اووربڈنگ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ شعیب جان جدون نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال بنانے اور عوام کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔ اجلاس میں سسٹم نیٹ ورک ایڈمنٹسٹریٹر بہاول نگر امامہ گوشی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں 53 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چھے ماہ کے دوران 19416 انسپیکشنز کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کی 4556 خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے 4530 دکانداروں کو60 لاکھ 65 ہزار 500 روپےجرمانہ عائد کیا ہے اور گراں فروشوں کے خلاف 40مقدمات کا اندراج کرکے 21 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تحصیل وائز اور انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں