ddho doctor adnan daska visit health centers 123

ڈاکٹر عدنان اقبال DDHO ڈسکہ کا مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ

ڈاکٹر عدنان اقبال DDHO ڈسکہ کا مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ

رپورٹ : رانا عاشق علی

محترم جناب ڈاکٹر عدنان اقبال DDHO صاحب ڈسکہ نے صبح 6۔30 سے لیکر بعد دوپہر 2۔30 تک مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا مراکز میں آنے والے مریضوں کی شکایت سنی اور ہر میڈیکل آفیسر کو ہدائیت جاری کی کہ تمام آنے والے مریضوں سے اچھے رویے کے ساتھ پیش آئیں۔ چیک کیے گئے بنیادی مراکز صحت میں تلہاڑہ گلوٹیاں خورد بھروکے دھرمکوٹ اور جھارانوالہ شامل ہیں اسی دوران ہیلتھ کئیر کمیشن کے تحت 34 عطائی ڈاکٹر کے کلینک چیک کئے ۔ کچھ عطائی ڈاکٹر حضرات نے اپنے روزگار تبدیل کردئے ہوئے تھے اور کچھ جناب ڈاکٹر عدنان اقبال DDHO تحصیل ڈسکہ کی آمد کی خبر پر بھاگ چکے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق جب سے چیف جسٹس صاحب کا حکم آیا ہے کہ عطائیت کا خاتمہ ممکن سے ممکن ترین بنائیں 25 فی صد عطائی ڈاکٹرز حضرات نے اپنے روزگار تبدیل کر لئے ہیں اور کچھ نے ابھی تک اپنے کلینک بند رکھے ہوئے ہیں 25 فی صد عطائیت کا خاتمہ اتنے کم عرصہ میں ہونا جناب ڈاکٹر عدنان اقبال DDHO تحصیل ڈسکہ جیسے افراد کی جو اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے ادا کرتے یہ انکی مرہون منت ہے۔

انقلاب نیوز

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں