danish school vehari, inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan news , election 2018 33

وہاڑی:دانش سکول ٹبہ سلطان پو ر میں تر قیا تی کام جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

وہاڑی:دانش سکول ٹبہ سلطان پو ر میں تر قیا تی کام جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
تا کہ وہاں بروقت کلاسز کا انعقا د کیاجائے سکے اور جو دانش سکول ٹبہ سلطان پو ر کے طلبا و طالبات دوسرے دانش سکولوں میں زیر تعلیم ہیں انکی کلا سز کا بھی یہاں انعقاد کیا جاسکے ہارٹیکلچر کے کام پر بھی خصو صی تو جہ دی جائے لانز میں پودے اور گھا س لگائی جائے تا کہ سکول کا ما حول پر فضا اور خو بصو رت ہو سکے انہوں ان خیا لات کا اظہار دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر ممبر ان گورننگ باڈی ممتاز احمد خان منیس ، سردار سجا د احمد، پروفیسر محمد علی زیدی ، جہا نز یب یوسف ،شمائلہ خا لق، مس نجمہ گلزار، پر نسپل دانش بوائز سکول محمد طیب ، پر نسپل دانش گرلز سکول ذرکاءسہیل رانا مو جو دتھیں ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ محکمہ تعمیر ات اپنے کا م کے رفتارکو تیز کر ے اور ایسے کنٹر یکٹر ز جو کام نہیں کر رہے انکو فوری ڈیفا لٹر قرار دیا جائے اس موقع پر پر نسپل محمد طیب نے بر یفنگ دیتے ہوئے دانش سکول کے تعمیراتی کاموں ، ہارٹیکلچر ز اور طلبا و طا لبات کے داخلہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں