cyber attack on pakistani banks 147

پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ، لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے

گزشتہ روز پاکستانی تمام بنکوں‌پر ہیکرز نے سائبر حملے کئے اور بینک اسلامی اس کی زد میں آگیا.

بینک اسلامی پر ہیکرز نے کامیاب سائبر اٹیک کیا جس میں بتایا جارہا ہے کہ لگ بھگ پانچ ہزار سے زائد بینک اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے ..

.سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کامیاب سائبر اٹیک تھا..ہیکرز کا تعلق رشیا سے بتایا جارہا ہے..بینکنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان کچھ اور بینکوں پر بھی سائبر اٹیکس ہوئے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے

تاہم بینک اسلامی کا سسٹم ہیک کرنے میں ہیکرز کامیاب ہوگئے.

دوسری جانب بینک اسلامی کی انتظامیہ نے معاملہ چھپانے اور دبانے کی کوشش کرتی رہی جبکہ ڈارک ویب پر بینک اسلامی کے اے ٹی ایم کارڈز 60 سے 75 ڈالرز میں فروخت کیلئے ہیکرز نے لگادیئے..

معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نوٹس لیا..بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی بریچ کے اس واقعے نے بینک اسلامی کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے.

سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ سعود احمد کے مطابق سائبر اٹیک صارف کی طرف سے کسی خفیہ معلومات لیک ہونے کے نتیجے میں‌نہیں‌بلکہ بینک کے سیکیورٹی سسٹم میں‌ خامیوں‌کے باعث کامیاب ہوئے.

اسٹیٹ بنک نے بنک اسلامی پاکستان کی تمام انٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ صارفین مزید نقصان سے بچ سکیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں