comsats university job fair , vehari, inklaab news , inklaab , pakistan , pakistan news , inqilab news , inquilab news , election 2018 26

وہاڑی:کا مسیٹس یو نیورسٹی وہاڑی کیمپس کے زیر اہتمام چو تھا جاب فیئر 2018ءکا انعقا د

وہاڑی:کا مسیٹس یو نیورسٹی وہاڑی کیمپس کے زیر اہتمام چو تھا جاب فیئر 2018ءکا انعقا د
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
جس میں 50سے زائد بین الا قوامی و قو می کمپنیو ں اور اداروں نے شر کت کی اور اپنی مصنوعا ت کے سٹالز بھی لگائے طلبا و طالبات سے انکی سی ویز وصول کیں اور مو قع پر انٹرویوز بھی کئے جاب فیئر میں طلبا وطا لبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورنکا جو ش و جذبہ دیدنی تھا جاب فیئر کا افتتاح صد ر چیمبر آف کا مر س وہاڑی میاں خالد محمود نے کیا اس موقع پر ڈائر یکٹر کا مسیٹس ڈاکٹر خیر الز ماں ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر خد ابخش ،فوکل پرسن جاب فیئرڈاکٹر شہباز ، کنوئنرجاب فیئر کمیٹی ڈاکٹر محمد عمران خان،مختلف کمپنیوں کے نمائندے اور طلبا و طا لبات کی کثیر تعداد مو جو د تھی جاب فیئر کی اختتا می تقریب کے مو قع پر مہمان خصو صی صد ر چیمبر آف کا مر س وہاڑی میاں خالد محمو د نے کہا کہ کس بھی ملک کی تر قی میں اعلی تعلیم کی بہت اہمیت ہے طلبا و طا لبات کو اعلی تعلیمی سہو لیات فراہم کر نا وقت کی اہم ضر ورت ہے ہم نصا بی سر گر میاں طلبا میں اعتماد سازی اور آگے بڑھنے کا جذبہ پید ا کرتی ہیں یو نیورسٹز اور انڈسٹریز میں مضبوط راوبط ہو نا انتہا ئی ضر وری ہے اس سے یو نیو رسٹی سے فارغ ہونے والے نوجوانوںکو انڈسٹریز میں روزگار کے موقع میسر آتے ہیں اور انڈسٹریز کو ذہین نو جو ان کے انتخاب کا موقع ملتا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ ہما رے جنو بی پنجاب کے نوجو انوں کو اللہ تعا لی نے خصو صی صلا حتیں اور ذہانت دی ہے انکو موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے یہ ملک و قو م کا نام روشن کر نے کی مکمل صلا حیت رکھتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر کا مسیٹس پروفیسر ڈاکٹر خیر الزماں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں میںاعتماد اور حو صلہ پید ا کر نا ہے تا کہ وہ اپنی زندگی میں اعلی مقام حاصل کر سکیںانہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاص اور مہارت کو اپنا نا ہو گا یہ دونوں چیز یں کا میاب زندگی کےلئے انتہائی ضروری ہیں جنوبی پنجاب میںوسائل اور ذہانت کی کمی نہیں ۔ ہمیں اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے اور اپنے راستے خود بنا نے ہیں اور ہمیں جو ٹاسک دیا جائے اسے محنت اور لگن سے کر نا ہو گا انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں مثبت سوچ کو فروغ دینا ہوگا اور ہمیں مارکیٹ کی ضر وریا ت کے مطابق سکلز سیکھنا ہوں گی انہوں نے مز ید کہا کہ کمپنیوں کو ہمیشہ ذہین اور محنتی نو جو انوں کی ضرورت ہو تی ہے ہمارے نوجوانوں کو چا ہیے کہ وہ ہر اچھے ادارے میں جاب کےلئے اپلائی کریں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خد ابخش نے کہا کہ ہم نصا بی سر گر میاں طلبا کی شخصیت میں نکھا ر اور وژن پید ا کر تی ہیں اور انہیں مختلف فنکشنز اور پروگرام کے انعقاد کروانے کی صلاحیتیں سیکھا تی ہیں جاب فیئر سے طلبا و طالبات کو بہت سی چیز یں سیکھنے کا موقع ملا ہے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عمران خان نے کہا کہ جاب فیئر کے انعقاد سے ہمارے طلبا و طا لبات کے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس میں سی ڈی سی اور مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے اہم کر دار ادا کیا ہے اور جن کمپنیوں نے یہاں شرکت ہم انکا شکر یہ ادا کر تے ہیںاختتا می تقر یب میں سیکرٹری چیمبر آف کا مرس وہاڑی خورشید انو ر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفا رمیشن حکو مت پنجاب میاں نعیم عاصم ، پرنسپل دانش سکول محمد طیب ، ایڈمن آفیسر دانش سکول ، میجر ریٹائرڈ محمد ندیم ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ آ فیسر پبلک ہیلتھ نعیم احمد، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان ،سٹیج سیکرٹری آصفہ مقبول، مس ثنا ءمصطفے بھی مو جود تھیں تقریب کے آخر میں مہمانوں اور جاب فیئر میں شر کت کر نے والی کمپنیوں کی نمائندوں کو شیلڈ ز دی گئیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں