comsats university international research conference 62

وہاڑی : وفاقی وزیر زرتاج گل کا کامسیٹس یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنس سے خطاب

انوار آفتاب لطیف نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز ملتان ریجن

پرچی وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں چلا سکتا بلکہ منی لانڈرنگ ہی کر سکتا ہے جو انہوں نے ہر دور حکومت میں کی. شریف فیملی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے ,زرتاج گل

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پرچی وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں چلا سکتا بلکہ منی لانڈرنگ ہی کر سکتا ہے جو انہوں نے ہر دور حکومت میں کی شریف فیملی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ملک وقوم کی ترقی کیلئے جو پروگرام دیا ہے وہ کوئی عوامی وزیر اعظم ہی دے سکتا ہے بھیک مانگنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں،ہمارے ملک پر اب تک چند سیاسی لٹیروں اور ان کی اولادوں نے حکمرانی کی ہے لیکن حالیہ الیکشن میں عوام بالخصوص نوجوان نسل نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو ترقی پر لانے والی قیادت کا انتخاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ریسرچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر وائس چانسلر محمد نوازشریف ایگریکلچرل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف،سردار محمد طارق سی ای او پی ڈبلیو پی ،ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزمان،ڈاکٹر خدابخش،یاسرچوہدری،محمد احمد راؤ،ڈاکٹر عمران خان ایچ او ڈی ایم ایس سمیت کثیر تعداد میں پروفیسرز ،سول سوسائٹی کے افراد اور طلباء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے کرپشن کیلئے میٹرو بس منصوبہ بنایا اگر اس کی جگہ جنوبی پنجاب میں3اسپتال بنادئیے جاتے تو یہاں صحت کے مسائل جنم نہ لیتے انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر اور ریسرچ کیلئے الگ رقم مختص کرنے بارے وزیر اعظم عمران خان سے بات کی جائے گی سابق حکمرانوں نے ملک کو اپنے کاروبار کی طرح چلایا زراعت کے شعبہ کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 5سال کے دوران افلاس اور مایوسی کے سبب ریکارڈ خود کشیاں کی گئیں گزشتہ برس ماؤں نے اپنے بچوں سمیت نہروں میں چلانگیں لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے باعث54ہزار بچے ہر سال پاکستان میں خوراک کی کمی کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں تھر کے بچے صومالیہ کے بچوں سے بھی بدترین زندگی گزار رہے ہیں تھل اور چولستان میں خوراک اور موسمی تبدیلی کی وجہ سے لوگ شہروں کا رخ کر رہے ہیں جس وجہ سے یہ علاقہ آباد ہونے کی بجائے بربادی کی طرف جارہا ہے تھل اور چولستان کے علاقوں میں بہت جلد ٹربائنیں لگانے کا کام شروع کیا جارہا ہے موسمی تبدیلی کے باعث ہماری خوراک میں پیسٹی سائیڈز بہت زیادہ اثر انداز ہورہی ہیں جنوبی پنجاب میں موسمی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ بے دردی سے درختوں کا کاٹا جانا ہے وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہیں

comsats university international research conference

انہوں نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ہم اسی فارمولہ پر عمل پیرا ہیں وزیر اعظم عمران خان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم ملکی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہو رہی ہے ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ملک کے نوجوان ترقی و خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے بازو بنیں پاکستان لا الہ کی بنیاد پر بنا ہے اور ان شاء اللہ رہتی دنیا تک رہے گا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نواز شریف ایگری کلچرل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے نوجوان اپنے طور پر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

ہماری یونیورسٹی میں امتحان پاس کرنے کیلئے ہر طالب علم 10پودے لگا کر ان کی نگہداشت کرتا ہے پھر اسے پاس کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگانا کام نہیں ہے بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال کرکے پروان چڑھانا اصل کام ہے نوجوان ملک کی خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داریا ں سنبھالیں تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کمیپس ڈاکٹر خیر الزمان نے یونیورسٹی میں جاری پروگرامز بارے بریفنگ دی اور تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیابعد ازاں وزیر مملکت زرتاج گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ، ضلعی صدر وومن ونگ صائمہ نورین، بابر منظور دوگل، سہیل بھٹی ، عماد احمد چوہدری، عابد وڑائچ، رانا عاطف انور، ساجدمحمود گجر، شیخ خرم، فارینہ رضوان، چوہدری اسلم ایڈووکیٹ سمیت دیگر کارکنان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے#

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں