coke studio season 11 starts 29

کوکا کولا پاکستان کی جانب سے کوک اسٹوڈ سیزن 11 ہم دیکھں گے کے نام سے متعارف کر دیا گیا

انقلاب نیوز

کوکا کولا پاکستان لا رہا پاکستان کے سب سے بڑے میوزکل شو کا سیزن 11 جس میں ملک بھر سے 70 بہترین آرٹسٹ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔کوکا کولا پاکستان کی جانب سے کوک اسٹوڈ سیزن 11 ہم دیکھں گے کے نام سے متعارف کر دیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے 70 بہترین گلوکار اپنی آواز اور سروں کے رنگ بکھیریں گے۔کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسرز حمزہ اور زوہیب قاضی کے مطابق اس سزین میں موسیقی کے ذریعے عوام کو قومی یکجہتی، امید ، پیار، اور امن کا پیغام دیا جائے گا۔

پاکستان کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم ہم دیکھں گے بھی اس سیزن کا حصہ ہو گی جسے پاکستان کے مشہور70 گلوکاروں نے گایا اور پرفارم کیا۔ کوک اسٹوڈیو کے 11 ویں سیزن میں ایسٹرن اور ماڈرن ویسٹرن میوزک کا استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اس سیزن میں پاکستانی عوام کو بہت کچھ نیا نظر آئے گا۔کوک اسٹوڈیو پروڈیوسرز کے کہنا کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11’’ہم دیکھیں گے ‘‘میں عابدہ پروین، ابرار الحق، علی عظمت، حسن جہانگیر، حمیرا ارشد اور جواد احمد جیسے سپر اسٹارز کے علاوہ نئے گلوکار بھی شرکت کر رہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں