admissions campaign in vehari 43

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر داخلہ مہم

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر داخلہ مہم

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی

وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے وژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر داخلہ مہم 2018 کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفےسر ایجو کیشن اتھارٹی وہاڑی شوکت علی طاہر،ڈی ای اوسیکنڈری وہاڑی محمد جاوید باجو ہ کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں ہیڈ ماسٹر ز ہائی سکولز نے بھی شرکت کی۔
واک گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سے شروع ہو کر پریس کلب وہاڑی اختتام پذیر ہوئی۔

سی ای او شوکت علی طاہراور ڈی ای او سیکنڈری محمد جاوید باجوہ نے شرکاءکو بتایا کہ حکومت پنجاب نے گورنمنٹ سکولز کو ہمہ قسم کی سہولیات فراہم کی ہیںاور گورنمنٹ سکولز کی کشادہ بلڈنگ ، کھیل کے میدان ، سائنس لیبارٹریز، کمپیوٹر لیبز، تربیت یافتہ اساتذہ اور دیگر سہولیات سے مزین ہیں لہذا ان سکولز میں داخلہ بھی زیادہ ہونا چاہیے۔

ہیڈماسٹرز ہائی سکول نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ زیورتعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

بو ریو الا : ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدرات اجلاس ، شا عروں اور ادبیوں کے لئے ٹی ہاؤس قا ئم کر نے کی ضرورت ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں