child raper arrested , inklaab news , inklaab , inquilab news , inqilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 29

شیخوپورہ:زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ ننھی ایمان فاطمہ کےملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا

شیخوپورہ:زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ ننھی ایمان فاطمہ کےملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا
اعظم ولانہ نمائندہ انقلاب نیوز شیخوپورہ
شیخوپورہ میں افسوس ناک واقع میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی کلی 5 سالہ ایمان فاطمہ کو گاوں چوہڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بابر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈی ایس پی مریدکے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ملزم بابر جو کہ گاوں کے ایک زمیندار کے پاس کام کرتا تھا اس نے بیر کھلانے کے بہانے دو بچیوں کو کھیتوں میں لے گیا اور پھر ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے گلے میں کپڑا ڈال کر قتل کر دیا اور نعش گندم کے کھیتوں میں پھینک کر خود فرار ہو گیا۔جسے کاروائی کر کے گاوں والوں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ۔دوران تفتیش ملزم نے اس سے قبل بھی 3 بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا مقدمہ دھشت گردی عدالت میں بجھوایا جائے گا۔دوسری طرف ننھی ایمان فاطمہ کی والدہ نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں