cheating in exams 67

تھرپارکر : کنٹرولرامتحانات میرپورخاص کا ٹیم کے ہمراہ چھاپا 50 سے زائد طلباء کو کاپی کیس کرکے سینٹر سے نکال دیا۔

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز مٹھی

تھرپارکر کے ضلع ھیڈکوارٹر مٹھی کے صادق فقیر ڈگری کالج میں انگلش کے پیپر کے دوراں کنٹرولر میرپورخاص بورڈ انور علیم خانزادہ نے ٹیم کی ہمراہ چھاپا مارا اور 50 سے زائد طلباء کو کاپی کیس کرکے سینٹر سے نکال دیا۔جس کے بعد طلباء بھی تیش میں آگئے اور پیپر کا بائکاٹ کرکے باہر نکل آئے۔طلباء نے بورڈ انتظامیہ پر بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا اور نعرے بازی کی۔

cheating in exams

انتظامیہ کے اطلاع پر ایس ایچھ او مٹھی عبدالستار سموں نفری سمیت کالج پہنچے اور طلباء کو دھمکیاں دے کر زبدستی پیپر کے لیے بٹھادیا۔بورڈکے کنٹرولر انور علیم خانزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹر میں نقل چل رہی تھی اس لیے پچاس طلباء کو کاپی کیس کیا تو طلباء نے احتجاج شروع کردیا ہے جس پر کنٹرول کرلیا ہے اور پیپر شروع کرادیا ہے۔سینٹر سے سیکڑوں بچے احتجاج کے دوراں پیپر پھاڑ کرچلے گئے۔بڑی تعداد میں بچے چلے جانے اور کاپی کیس ہو جانے بعد کنٹرولر امتحانات نے بارہویں جماعت کا انگلش کا پیپر کینسل کردیا اور کہا کہ تمام پیپروں کے ہوجانے بعد پیپر دوبارہ لیا جائے گا اور تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔تھرپارکر کے 10 سینٹروں پر کھلی عام نقل چلتا رہا ۔مٹھی کالج میں تصادم کے اطلاع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر شاہ بھی پہنچے اور کنٹرولر سے ملاقات کی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں