46

مٹھی اور اسلام کوٹ کے امتحانی مرکزوں پر کنٹرولر امتحانات کے چھاپے۔ 5طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ڈیوٹی عملے کے تین اراکین نااہل قرار۔

مٹھی اور اسلام کوٹ کے امتحانی مرکزوں پر کنٹرولر امتحانات کے چھاپے۔ 5طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ڈیوٹی عملے کے تین اراکین نااہل قرار۔

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ راجپوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری مئٹرک کے امتحانات میں اسلامیات کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اسلام کوٹ کے امتحانی سینٹر پر اچانک چھاپہ مارا تو 5طلبہ سر عام نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ جن کو کاپی کیس کر دیا گیا ۔جبکہ نقل نہ روکنے اور غیر ذمہ داری کرنے  پر امتحانی سینٹر پر تعینات عملے کے 3 اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے آئندہ امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ نے کہا کہ دوران امتحانات اچانک دورہ جات سے بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ان کوششوں سے آئندہ سال سے نقل کا مکمل خاتمہ ممکن ہو پائے گا۔تاہم دورہ کے دوران  مٹھی کے امتحانی سینٹر پر بھتر انتظامات تھے اور پر سکون ماحول میں امتحان جاری تھا۔کنٹرولر کے دورے کے دوران سیکورٹی کی پیش نظر رینجرز بھی ساتھ رھی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں