89

چارسدہ، قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، ضلعی ہسپتال کے عملے کا آج ہڑتال کا اعلان۔

باسط خان نمائندہ انقلاب نیوز چارسدہ

چارسدہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دنگا فساد پر ہسپتال کے عملے نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیاہے۔ہیلتھ کوآرڈینیشن کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے ارشد عمر زئی کی موجودگی میں کیو ڈبلیو پی کے کارکنوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو برا بھلا کہا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑکی۔ اعلامیے کے مطابق کل کی ہڑتال میں ڈاکٹر ایسوسی ایشن، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور کلاس تھری و فور کے علاوہ نرسنگ اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے سد باب کے لیے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یم پی ارشد عمرزئی کے بھائی خورشید عمرزئی کو راکٹ حملہ کیس میں ضمانت کی منسوخی کے بعد جیل سے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں میڈیکل بورڈ کی جانب سے انہیں صحتمند قرار دینے پر پارٹی ورکروں نے ہنگامہ آرائی کی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں