106

چارسدہ: ایس ایچ او تھانہ ترناب کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد۔

چارسدہ(باسط خان نمائندہ انقلاب نیوز)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چارسدہ علامہ اقبال خان کے زیرِنگرانی ایس ایچ اوتھانہ ترناب افتخار خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 5مجرمان اشتہاری سمیت 15مشتبہ افراد اور انسداد کاروائی میں 15افراد کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد کے قبضہ سے 5عدد رائفل مختلف بور کے ،ایس ایم جی 3عدد،پستول7عدد،کارتوس120عدد اور 1200گرام چرس برآمد کیا گیا۔ملزم اشتہاری صفدر علی ولد میر ولی سکنہ گانگو ترناب اغواء برائے تاوان،7ATAاور 17(3)میں مطلوب تھا، ملزم اشتہاری سعد اللہ ولد دراز خان سکنہ رستم قتل اور اقدام قتل میں مطلوب تھاجبکہ انتخاب عالم ولد محمد حیات،آیاز ولد مثل خان ساکنان پریچ خیل اتمانزئی 216/15AAمیں تھانہ ترناب کو مطلوب تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں