chairman pamra pakistan 60

اسلام آباد۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا معاملہ

اسلام آباد۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا معاملہ

سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی، ذرائع

وزیر اعظم کو چیئرمین پیمرا کیلئے تین نام بھیجے گئے ہیں، ذرائع

کمیٹی نے گریڈ بیس کے آفیسر سلیم بیگ کو نیا چیئرمین تعینات کرنے کی سفارش کی ، ذرائع

چیئرمین پیمرا کی اسامی پر تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے دیگر ممبران میں حمید ہارون، میاں عامر، عارف نظامی اور سیکرٹری اطلاعات شامل تھے

170 امیدواروں نے چیئرمین پیمرا کی اسامی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ ذرائع

کمیٹی نے 61 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو کیا۔ ذرائع

کمیٹی نے تین ناموں پر مشتمل جن میں سلیم بیگ، اویس اسلم علی اور میر کامران علی کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے، ذرائع

کمیٹی نے سلیم بیگ کو متفقہ طور پر چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، ذرائع

سلیم بیگ اس وقت پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں