Ceremony in honor of retired teachers 58

مٹھی کے گائوں مالنہور وینا میں گائوں کے رٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب۔

مٹھی کے گائوں مالنہور وینا میں گائوں کے رٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب۔

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد

مٹھی کے گائوں مالنہور وینا میں گائوں کے رٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں گائوں کے نوجوانوں نے ایک تقریب منقعد کی۔تقریب میں سماجی کارکنوں،مقامی رھائشیوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بات کرتے  نامور سماجی کارکن علی اکبر راھموں،پرتاب شیوانی،پیارو شیوانی،رامچند،کیلاش لوڈھا،ڈیپچند،نرسنگھ سوڈھو و دیگران نے کہا کہ علم اور شعور کی کمی کے زمانے میں گائوں کے چار اساتذہ ھریسنگھ کھیمانی،گینراج سوڈھو،ھیمراج بھاوانی اور سومار مل نے اپنی کوششوں سے تعلیم کو فروغ دیا اور لگن اور محنت سے اپنی طلباء کو تعلیم دی کہ آج ان کے طالب علم آمریکا،چائنہ سے لے کر تھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب سے رٹائرڈ اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کو اپنی محنت کی بدلے میں اعزاز دیا گیا ہے کہ ان کی عزت افزائی ہو اور ان کی محنت کو داد دیا جائے اس طرح تھر کے دیگر اساتذہ کا بھی جذبہ بڑہے کا کہ وہ بھی اس طرح کوششیں لیں۔

تقریب میں رٹائرڈ اساتذہ کو اجرک،تھری شالوں کے ساتھ شیلڈس بھی دی گئیں۔
اساتذہ نے بھی اپنے سابقہ طلباء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے رٹائرڈ ہونے بعد اعزاز دے کر اتنی بڑی تقریب منقعد کی ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں