cardiologist vehari 62

وہاڑی. موسم کی تبدیلی سے وائرل (وائرس) انفیکشن عام ہو جا تی ہیں ،ڈسٹرکٹ کارڈ یا لو جسٹ ڈاکٹر محمد فاروق جا وید

انوار آفتاب لطیف نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز وہاڑی

.ڈسٹرکٹ کارڈ یا لو جسٹ ڈاکٹر محمد فاروق جا وید نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی سے وائرل (وائرس) انفیکشن عام ہو جا تی ہیں جس سے نز لہ ، زکام ، کھا نسی جیسی بیماریوں کے ساتھ دل اور چھاتی کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھ جا تی ہے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ سردیوں میں دل اور پھیپھڑے کے مریضوں کو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ دل کا مرض دل کی نا لیوں کے سکڑنے سے اور پھیپھڑوں کا مرض سانس کی نالی سکڑنے سے ہو تا ہے ، سردی کے باعث یہ نالیاں مز ید سکڑ جا تی ہیں جس سے مرض کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کو سخت احتیا ط کرنا چا ہیے سردی شروع ہو تے ہی گرم کپڑوں کا استعمال کریں موسم کی تبدیلی اور سردی کے آغاز پر ما سک کا استعمال بھی ضروری ہے جبکہ سخت سردی میں دل کے مریضوں واک بندکردیں ہائی پروٹین ڈائیٹ لیں جس میں انڈہ ، گوشت، سوپ ، ڈرائی فروٹ میں اخروٹ ، بادام ، مو نگ پھلی کا استعمال تیز ہے ڈاکٹر فاروق جا وید نے بتایا کہ دل کے مریض شدید سردی سے گرم کپڑے اور بجلی کے ہیٹر کا استعمال کریں کو ئلے کی حرارت اور گیس کا استعمال ہر گز نہ کریں یہ نقصان دہ ہے سردیوں کے موسم میں مریض ہوں یا صحت مند اگر نیم گرم پانی پئیں تو صحت کیلئے بہت بہتر ہے انہوں نے تاکید کی کہ مریض مقررہ وقت دوائی ضرور لیں بد احتیاطی کی صورت میں بھی مرض بڑھ جا تا ہے 

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں