31

وائرس مافیا متحرک ہوگیا، بلیو وہیل کے نام پر کئی اور جعلی اورخطرناک اپلیکیشنز میدان میں آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) بلیو وہیل کی سوشل میڈیا اور میڈیا پر خبریں آنے کے بعد وائرس مافیا متحرک ہوگیا، خبردار بلیو وہیل کے نام سے کوئی ایپلی کیشن انسٹال نہ کیجئے ، آپ کے موبائل کا ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے یا وائرس آپ کے موبائل کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلیو وہیل کی تشہیر کی وجہ سے اس نام سے کئی اور ایپلی کیشنز سامنے آگئی ہیں جو آپ کے موبائل کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں۔ بلیو وہیل کی منفی تشہیر جعلی ایپلی کیشنز کی تشہیر کا ذریعہ بن رہی ہے ، جس سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ خطرناک وائرس بھی اس کے ذریعے آپ کے موبائل کونقصان پہنچاسکتا ہے، آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو وہیل کی کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال نہ کریں ، تاکہ آپ کا موبائل وائرس سے محفوظ رہ سکے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں