baluchistan environment is badly effected 65

بلوچستان اسمبلی میں کروڑوں روپے کا ٹھیکہ جبکہ وسائل کی کمی سے ماحولیات بری طرح متاثر

بلوچستان اسمبلی میں کروڑوں روپے کا ٹھیکہ جبکہ وسائل کی کمی سے ماحولیات بری طرح متاثر

محمد ایاز اچکزئی نمائندہ انقلاب نیوز

بلوچستان اسمبلی میں 32 قدیم درختوں کی زندگی خطرے میں پڑھ گئی ہے محکمہ جنگلات بلوچستان نے اسمبلی کے نئے بلڈنگ کی تعمیر کے نام پر 68 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے والے قائمہ کمیٹی کے دفاتر کیلئے بنائے جانے والے بلڈنگ کی جگہ پر موجود درخت کاٹ کی این او سی جاری کرنے سے اس بات پر انکار کردیا ہے-

کہ اتنے بڑے ٹھیکے کا ہونے کے باجود ٹینڈر میں فرم کے پاس ٹری لوکیٹر یعنی درخت ایک جگہ سے نکال دوسری جگہ لیجانے والی مشین کا ہونا لازمی کیوں نہیں کیا گیا-

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر نیاز خان کاکڑ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پشین میں صرف 4 درخت کاٹے پر سپریم کورٹ نوٹس لے چکی ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسی اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ بات سامنے آنے پر سپریم کورٹ دوبارہ نوٹس لے ان کو طلب کرسکتی ہے جس کی وجہ سے وہ کسی صورت ان 32 درختوں کو این او سی جاری نہیں کرینگے-

عوامی حلقوں نے جہاں نیاز خان کاکڑ کو اصولی موقف پر داد دی وہی پر ماحولیات پر کام کرنے والے اداروں اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں