asma killing case suspect mohammad nabi confessed , mardan , inklaab news , pakistan , inqilab news , 31

عاصمہ قتل کیس کے ملزم محمد نبی نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا

فیاض خان آفریدی نمائندہ انقلاب نیوز مردان
ملزم نے سینئر سول جج عاصم ریاض کے سامنے اعتراف جرم کر لیا
ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے
مردان
مردان پولیس ذرائع کے مطابق عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم محمد نبی نے عاصمہ قتل کا اعتراف کرلیا ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد ملزم کو 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ملزم کو سینئر سول جج عاصم ریاض کے عدالت میں پیش کیا گیا جہا ں پر ملزم محمد نبی نے جج کے سامنے اپنے جرم کااعتراف کر لیا ملزم کو اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر ملزم کو دس دن کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ملزم نے 13جنوری کو مردان کے نواحئ علاقہ گوجرگھڑی جندر پار میں چار سالہ معصوم بچی آسماء کو اپنے ہوس کے لیے گنے کے کیھتوں میں گنا کاٹنے کے بہانے لے گئی جہاں پر بچی نے جان بچانے کے لیے چیخ و پکار رہی تھی تو ملزم نے بچی کا گلا دباکر قتل کیا کردیا اور کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے بچی کی لاش 14 جنوری کو گھر کے ساتھ گنے کی کیھت سے ملی 26دن بعد 6فروری کو ملزم محمدنبی کو ڈی این اے فرنزاک رپورٹ کے بنیاد پر گرفتار کرلیا

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں