anti corruption action , bribe arrested, inklaab news, inklaab news pakistan, pakistan 1,219

سرگودھا: محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی،ممتاز احمد، اے ایس آئی تھانہ شاہ پور صدر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

آصف جوئیہ انقلاب نیوزسرگودھا
تفصیلات کے مطابق محمد اصغر ولد اللہ بخش ساکن چاہ ملک والا داخلی جہان آباد تحصیل شاہ پور صدر ضلع سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ممتاز احمد اے ایس آئی مقدمہ درج کروانے کے لیے رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے اُسے کہا آپ رشوت نہ دیں بلکہ ممتاز احمد اے ایس آئی کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے کے لیے ریڈ کروایں۔اینٹی کرپشن کی ٹیم کی اس کاوش پر مدعی ریڈ کروانے پر راضی ہوا جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے ملک خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی برائے ریڈڈیوٹی لگائی۔ملک خرم انور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھانے مدعی کوجناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے عمران علی جعفری،سول جج سرگودھا کی برائے نگرانی ریڈ ڈیوٹی لگائی۔ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے ممتاز احمد، اے ایس آئی تھانہ شاہ پور صدر کو مبلغ5000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں