after effects punjab government in sheikhupura 56

شیخوپورہ : پنجاب حکومت جاتےہی حقائق سے پردہ اٹھنا شروع ہو گیا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے مشین 2 دن سے بند

شیخوپورہ : پنجاب حکومت جاتےہی حقائق سے پردہ اٹھنا شروع ہو گیا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے مشین 2 دن سے بند

اعظم ولانہ نمائندہ انقلاب نیوز شیخوپورہ

شیخوپورہ کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال جس کی انتظامیہ کو سابق وزیراعلی پنجاب نے نہ صرف اعلی کارکردگی کے میڈل اور نقد انعامات سے نوازا بلکہ مذکورہ ہسپتال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بھی قرار دیا تھا مگر افسوس کہ حکومت جاتے ہی بہترین کہلانے والے ہسپتال کی خرابیاں باہر آنے لگیں اور اعلی کارکردگی دیکھانے والی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آنے لگیں ۔ہسپتال میں کئی روز سے او پی ڈی کی ایکسرے مشین کو خراب قرار دیکر انتظامیہ نے بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔لواحقین اپنے مریضوں کو کڑی دھوپ میں سرکاری اسٹریچر پر ڈالے سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال کے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی لیبارٹری سے ایکسرے نہ کروائے جائیں تو ایکسرے کو غیر معیاری کہہ کر مسترد کر دیا جاتا ہے جس پر انھیں دوبارہ سخت دھوپ میں ایکسرے کروانے کے لئے خواری کاٹنی پڑتی ہے ۔مریضوں کے لواحقین نے سیکرٹری ہیلتھ سمیت اعلی عدلیہ سے ہسپتال کی خراب صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں