4 child died due to Epidemic and nutritional deficit, inklaab news , inqilab news , mithi , pakistan , tharparkar 25

مٹھی :تھرپارکر میں فروری ماہ کے پہلے روز چار بچے وبائی امراض اور غذائی قلت سے دم توڑ گئے

مریم صدیقہ نمائندہ انقلاب نیوز مٹھی
محکمہ صحت نے گذشتہ ماہ 54 بچوں کی ھلاکت کی رپورٹ سندھ حکومت کو بھیج دی۔تھرپارکر میں وبائی امراض اور غذائی قلت سے فروری ماھ کے پہلی روز ہی چار بچے دم توڑ گئے۔سول اسپتال مٹھی میں چار نومولود بچے دم توڑ گئے۔جبکہ محکمہ صحت نے گذشتہ ماھ تھرپارکر میں 54 بچوں کےموت کی رپورٹ سندھ حکومت کو بھیج دی ہے۔محکمہ صحت کے زرائع کےمطابق ھلاک بچون میں 2 بچوں کو شدید غذائی قلت کے شکار ہونے سے موت کا لکھا گیا ہے باقی بچوں کی اموات کے اسباب میں 10 بچے   پئداش وقت کم وزن ۔برتھ اسفائیزیا 11 بچے۔نمونیا 9 بچے۔نیونیٹل سیسپس12 ۔ریسپائیریٹری اسٹریس سینڈرم 1 بچہ اور دیگر بیماریوں میں 9 بچوں کی ھلاکت بتائی گئی ہے۔جبکہ تمام معلومات کو میڈیا سے خفیہ رکھا جاتا ہے اور بچوں کے اموات کی معلومات نہیں بتائی جاتی۔تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی خوراک دیہی علاقوں میں پی پی ایچھ آء کے سینٹروں سے دی جاتی ہے اور وہاں غذائی قلت کے شکار بچوں کی نشاندھی کرکے سینٹروں تک بھیجنا لیڈی ھیلتھ ورکرز کی ذمےداری ہے۔تھرپارکر میں لیڈی ھیلتھ ورکر پروگرام پہلی ہی عدم توجہ کا شکار ہے اور اس وقت سینٹر جو دور دراز علاقوں میں ہیں وہاں نہ لیڈی ھیلتھ ورکرز بچوں کو بھیجتی ہیں اور نہ ہی والدین دور دراز کے سینٹروں تک پہنچ پاتے ہیں۔نتیجے میں سندھ نیوٹریشن پروگرام سے غذائی قلت کے شکار بچوں کو خوراک نہیں مل پارہی ہے۔جبکہ اس منصوبے پر کروڑوں خرچ کیئے جارھے ھین

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں