51

رنویر سے کم معاوضہ ملنے پرشاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض

بالی وڈ اسٹار شاہد کپور فلم ’’پدماوتی‘‘ کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ سے کم معاوضہ ملنے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئے۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ایک اور تاریخی فلم ’’پدماوتی‘‘بنارہے ہیں جس میں شاہد کپور، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 بار انتہا پسندوں کی جانب سے سیٹ پر حملے کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

فلم میں شاہد کپور راجہ راول رتن سنگھ ، دپیکا رانی پدمنی اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھائیں گے لیکن اہم کردار کے باوجود شاہد کپور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور فلم ’’پدماوتی‘‘ کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ سے کم معاوضہ دینے پر ناراض ہیں جب کہ فلم میں دپیکا اور شاہد کپور کو مجموعی طور پر10 کروڑ اور رنویر کو 13 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے جس پر شاہد متعدد بار ہدایت کار سے ناراضی کا اظہار کرچکے ہیں۔

فلم ’’پدماوتی‘‘ رواں سال نومبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں